منگل 30 اپریل 2024

نیب کسی اور کو دھمکیاں دے،اس کے نوٹس کی اہمیت ردی کے سوا کچھ نہیں: جے یو آئی

نیب کسی اور کو دھمکیاں دے،اس کے نوٹس کی اہمیت ردی کے سوا کچھ نہیں: جے یو آئی

جمعت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کو نیب نوٹس یا سوالنامہ ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیب دھمکیاں کسی اور کو دے اور اگر  نوٹس یا سوالنامہ آیا تو ردی کے سوا اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

 نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو سوالنامہ بھیجنے کے معاملے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ ‎نیب دھمکیاں کسی اور کو دے، نااہل حکمرانوں اور ان کو لانے والوں کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‎نیب کا کوئی نوٹس یا سوالنامہ نہیں ملا،‎کوئی نوٹس یا سوالنامہ آیا تو ردی کے سوا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ‎نیب انتقامی کاروائیوں کے لیے بنایا جانے والا ایک نا اہل ادارہ ہے، قریبی رفقاء کے خلاف بھی طویل عرصے سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز نیب نے مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا جس میں ان سے اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع آمدن سے متلعق پوچھا گیا ہے۔

Facebook Comments