بدہ 01 مئی 2024

پاکستان کے چھوٹے سے شہر سے نیویارک میں کامیاب کاروبار تک کا سفر، پاکستانی میاں بیوی مثال بن گئے

نیویارک(دھرتی نیوز ڈیسک) پاکستان کے ایک چھوٹے سے شہر سے نیویارک منتقل ہونے اور کامیاب کاروبار تک کا سفر طے کرنے والا یہ پاکستانی جوڑا دنیا کے لیے ایک مثال بن گیا۔ ہیومنز آف نیویارک کے مطابق اس میاں بیوی وقاص علی اور سدرہ قاسم ہیں۔

ہیومنز آف نیویارک کو انٹرویو دیتے ہوئے سدرہ قاسم نے بتایا کہ مجھ پر بھی والدین سے سکول کے بعد شادی کے لیے دباﺅ ڈالا لیکن میں بچپن سے کچھ کرنے کا خواب دیکھتی آ رہی تھی۔ پھر اوکاڑہ میں میری آنٹی کے گھر میری ملاقات وقاص سے ہوئی جو میری آنٹی کا طالب علم تھا۔ سکول کے بعد میں نے کالج میں داخلہ لے لیا۔ یہی وہ وقت تھا جب وقاص نے مجھے اپنے پاس لاہور منتقل ہونے اور اس کا بزنس پارٹنر بننے کو کہا۔“

 سدرہ کا کہنا تھا کہ ”میں نے جب اپنے ماں باپ سے اجازت مانگی تو انہوں نے انکار کر دیا لیکن بعد ازاں میری ضد پر وہ مان گئے اور میں وقاص کے پاس لاہور چلی گئی اور ہم دونوں مل کر ’سوشل میڈیا آرٹ‘ کے نام سے ایک کمپنی کو مستحکم کرنے کے جتن کرنے لگے۔

اسی دوران ہم دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور ہم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے اور بعد ازاں والدین کی رضامند سے ہم نے شادی کر لی۔ پھر ہماری ملاقات اوکاڑہ کے ہی کچھ کاریگروں سے ہوئی جو چمڑے کے جوتے بنارہے تھے۔ ہم نے ان کے بنائے جوتے انٹرنیٹ پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک ویب سائٹ بنا ڈالی۔

یہیں سے ہمارے جوتوں کے کاروبار کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد ہم نے اپنا جوتوں کا برانڈ لانچ کیا جس کا نام ہم نے ’Atoms‘ رکھا۔ ہمارا یہ برانڈ تیزی سے مقبول ہوا اور مسلسل ترقی کے زینے طے کرتا جا رہا ہے۔ اب تک ہم اس برانڈز کے 5لاکھ جوتے فروخت کر چکے ہیں اور 5لاکھ کے قریب ہی عطیہ کر چکے ہیں۔ “

Facebook Comments