منگل 30 اپریل 2024

چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور(دھرتی نیوز) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جن میں بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز3اور5کی گلیاں شامل ہیں۔ فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں میں بھی گلیاں سیل ہوں گی۔

لاک ڈاؤن علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے میں مزید40کورونامریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا سے اموات کی تعداد 12ہزار66 ہوگئی۔ 24گھنٹوں کے دوران 31ہزار509ٹیسٹ جبکہ ایک ہزار8نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.19فیصد رہی۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد31ہزار510ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں کورونا کے ایک ہزار797کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

Facebook Comments