منگل 30 اپریل 2024

پنجاب حکومت کا زبردست اقدام، کرونا سے تشخیص کی مشین پاکستان پہنچ گئی

لاہور:(دھرتی نیوز) کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کا زبردست اقدام، پڑوسی ملک سے آنے والی “جین سیکونسنگ مشین ” کل سے کام شروع کردے گی۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین سے آنے والی جین سیکونسنگ مشین لاہور پہنچ چکی ہے، جو کل سے کام شروع کردے گی۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے انسدادکرونا نے مشین کے لئے پانچ کروڑ کے فنڈز منظور کئے تھے، مشین کی مدد سے پنجاب میں کرونا وائرس کی اقسام کی تشخیص کی جا سکے گی۔

اس اقدام سے پنجاب کرونا وائرس کی جین سیکونسنگ کی سہولت والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، اس سے قبل جین سیکونسنگ کی مشین صرف وفاقی ادارہ صحت کے پاس تھی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر میں اموات وائرس کی کس قسم سے ہو رہی ہیں اس کی تحقیق ہو سکے گی، وائرس کس حد تک مہلک ہے اس کی بھی تحقیق ہوسکے گی۔

Facebook Comments