منگل 30 اپریل 2024

پی ٹی آئی کا ووٹ بینک اوپر،ن لیگ کانیچے جارہاہے،شبلی فراز

شبلی فراز

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ ہماراووٹ بینک اوپرجارہا،ان کاووٹ بینک نیچے جارہاہے،دھاندلی کرتے ہیں،کرپشن کرتے ہیں اورپھرنیوزکانفرنس کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ آپ آج دھاندلی کابھاشن دے رہے ہیں،ن لیگ نے خود 23 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا کہاتھا،سیاست کی خریدوفروخت کی روایت قائم کرنیوالی پارٹی سیخ پاہے۔ن لیگ جوالیکشن جیتے وہ ٹھیک،جوہارے وہاں دھاندلی ہوئی،ان کی لیڈرشپ جھوٹ پرمبنی بیان دیتی ہے،ان کی تربیت دھوکا،فریب،جعلسازی،دھونس پرکی گئی۔

انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ کے طریقہ کارکورائج کراناچاہتے ہیں،الیکشن کی شفافیت سے متعلق آپ کادہرامعیارکیوں ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چیلنجزقبول کیے،خریدوفروخت،دھونس،دھاندلی ن لیگ کاطرہ امتیاز ہے،قوم پوچھے یہ کیوں اوپن ووٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت وہ کرتاہے جس کاخریداری کاارادہ ہو،دوبارہ انتخاب کافیصلہ ہم نے نہیں،الیکشن کمیشن نے کرناہے،شبلی فراز نے کہاکہ راناثنااللہ اورجاویدلطیف جیسے لوگوں نے امن خراب کیا،نوشہرہ میں بھی ہمارے امیدوار نے اعتراضات جمع کرائے ہیں،یہ لوگ لین دین،اغوااوردھاندلی کی سیاست پریقین رکھتے ہیں۔

Facebook Comments