منگل 30 اپریل 2024

ڈرامہ ’’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کے اعتراض پر اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی بول پڑیں

کراچی (دھرتی نیوز) ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس اداکارہ یمنیٰ زیدی کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتایاکہ پیمرا کے نوٹس سے خوش نہیں ہوں حالانکہ پہلے بھی میرے پراجیکٹس کو نوٹسز ملے ہیں لیکن اس ڈارمہ پر نوٹس سے مجھے تکلیف ہوئی کیوں کہ یہ ڈرامہ میرے لیے الگ حیثیت رکھتا ہے اور میں اس کی ہر قسط دیکھتی ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگ زیادہ تر پیمرا کے نوٹس کے خلاف بات کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

یمنی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ’دل ناامید تو نہیں‘ میں جن پہلوؤں پر بات کی گئی ہے وہ بہت اہم ہیں، ان پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور سوچنا چاہیے جب کہ ڈرامے میں جن مسائل پر بات کی گئی ہے، وہ ہمارے دیہات، سرکاری سکولوں اور گلی محلوں میں عام ہیں، اگر ہم ان پر بات نہیں کریں گے تو کیا صرف خبریں دیکھیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے میں صرف شوبز میں کام نہ کروں بلکہ میرے ہر پراجیکٹ کا کوئی مقصد ہونا چاہیے، ورنہ ڈرامے تو بنتے رہتے ہیں لیکن میں اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔

Facebook Comments