منگل 30 اپریل 2024

ایرانی پارلیمانی انتخابات: امریکا کی 5 عہدیداروں پر پابندی

ایرانی پارلیمانی انتخابات: امریکا کی 5 عہدیداروں پر پابندی

تہران/واشنگٹن : درجنوں امیدواروں کو پارلیمانی انتخابات میں شرکت سے روکنے کے الزام میں امریکا نے مزید پانچ ایرانی عہدیداروں پر قدغنیں لگا دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں آج پارلیمانی انتخابات کےلیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن ان انتخابات میں ایرانی حکام نے درجنوں امیدواروں کو شرکت سے روک دیا ہے۔

امیدواروں کو الیکشن میں شرکت سے روکنے کے الزام پر امریکا نے مزید پانچ ایرانی عہدیداروں پر قدغنیں عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز عائد ہونے والی امریکی پابندیوں کی زد میں ایران کے نامور عالم دین احمد جنتی بھی شامل ہیں۔

مولانا احمد جنتی پر گارڈین کونسل کے رکن کی حیثیت سے امیدواروں کی نااہلی کے عمل کی نگرانی کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا احمد جنتی اس مجلس خبرگان (وہ کمیٹی وہ ایرانی سپریم کا انتخاب کرتی ہے) میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے جمعے کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 90 فیصد اصلاح پسند امیدواروں کو حصہ لینے سے روکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے 90 اراکین سمیت 9 ہزار افراد کو مالی بے ضابطگیوں اور منشیات کے استعمال اور اسلام کے خلاف کام کرنے کے الزام میں الیکشن حصہ لینے سے روکا گیا ہے۔

Facebook Comments