پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا
ہرارے (دھرتی نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو گیارہ رنز سے شکست دی تھی۔ میچ دوپہر دوبجے شروع ہوگا۔
دھرتی نیوز کے مطابق ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گے، گرین شرٹس میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
میزبان ٹیم بھی سیریز برابر کرنے کیلئے سردھڑکی بازی لگانے کو تیار ہے، زمبابوین بلے باز کریگ ایروین زخمی ہونے کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے، انکی جگہ تریسائی ماساکاندا اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments