منگل 30 اپریل 2024

چکن اسٹکس بنانے کی ریسپی

اجزا

 چکن آدھا کلو

لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

ہلدی دو چائے کے چمچ

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ہری مرچیں چار عدد(کٹی ہوئی)

سرکہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کریم آدھا کپ

انڈے 5 عدد

بریڈکرمز حسب ضرورت

تیل حسب ضرورت (فرائی کے لئے)

شملہ مرچ ایک کپ (کیوبز بنا لیں)

پیاز ڈیڑھ کپ(کیوب بنا لیں)

ترکیب

چالان ادا نہ کرنے والے افراد کے خلاف سیف سٹی حکام نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
گوشت کی بوٹیاں بنا لیں۔ اس میں لال مرچ، ہلدی، گرم مصالحہ، زیرہ، ادرک، لہسن، ہری مرچیں، اور کریم ملا دیں اور اس کو پکائیں۔ گوشت گل جائے تو چولہے سے اتار لیں۔ اسٹک پر ایک بوٹی، ایک شملہ مرچ، ایک کیوب، پیاز اور پھر بوٹی لگا کر انڈہ لگا دیں۔ اس کے بعد اس پر بریڈ کرمز لگائیں۔ تیل گرم کر لیں۔ اور فرائی کر لیں۔

Facebook Comments