منگل 30 اپریل 2024

جنوبی مقدونیہ میں دو سروں والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

مقدونیہ ( دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک ) جنوبی مقدونیہ میں دو سروں والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی ، جس کے دو منہ ، چار آنکھیں ، دو ناک مگر سر جڑا ہوا ہے ۔

 انگریزی جریدے ڈیلی سٹار کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر نے بتایا کہ بچھڑے کے تمام اعضاءبالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں ۔ دو سروں والے بچھڑے نے چلنا سیکھا اوردونوں منہ سے دودھ پینے میں کامیاب رہا۔

شمالی مقدونیہ کے شہر بٹولا کے قریب واقع کراواری گاؤں میں ایک دیہاتی واسکو پاپووسکی کے ہاں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی ، واسکو نے بتایا کہ عجیب الخلقت بچھڑے کی چار آنکھیں ، دو ناک ، دو منہ لیکن ایک دماغ ہے۔اس نے بتایا کہ کس طرح بچھڑے کی دو کھوپڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ۔

 عموماً عیب یا خرابی کیساتھ پیدا ہونے والے جانور پیدائش کے کچھ عرصہ بعد مر جاتے ہیں ،لیکن واسکو کا 16 اپریل کو پیدا ہونےو الا دو سروں والا بچھڑا نہ صرف زندہ ہے بلکہ تندرستی کی تمام علامات کے ساتھ تیزی سے بڑا ہو رہا ہے ۔

Facebook Comments