بدہ 08 مئی 2024

بلاگر عظیم خان کی انسٹاگرام پر صباءقمر کو شادی کی پیشکش ، آگے سے کیا جواب ملا ؟ سوشل میڈیا صارفین خوش ہو گئے

لاہور (دھرتی نیوز)بین الاقوامی شہرت رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے انسٹاگرام پر دلچسپ انداز اپنایا اور اس سال شادی کی پیشکش پر ’ ہاں ‘ کہہ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صباءقمر نے ٹویٹر پر سمندر کی لہروں کے ساتھ شرارتیں کرتے ہوئے اپنی دلکش تصویر جاری کی جس کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا کہ ’ اگر یہ ہونا ہے تو ہو جائے ‘ ۔

صباءقمر کی اس پوسٹ پر بلاگر عظیم خان نے انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ” آﺅ اس سال شاد ی کر لیتے ہیں “ ۔

شادی کی پیشکش پر صباءقمر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ قبول ‘ ہے ، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے دل کا نشان بھی بنایا ۔دونوں شخصیات کی جانب سے شادی کی بات چیت اور رضامندی ظاہر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی اپنی رائے دینا شروع کردی۔صبا قمر کے اکاونٹ پر متعدد لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہترین ہے۔

Facebook Comments