ھفتہ 18 مئی 2024

توشہ خانہ ریفرنس ،نیب کی طرف سے جمع کرائی گئی نوازشریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

توشہ خانہ ریفرنس ،نیب کی طرف سے جمع کرائی گئی نوازشریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں
فوٹو :فائل

اسلام آباد(دھرتی نیوز)توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی طرف سے جمع کرائی گئی نوازشریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کے اثاثوں کیلئے الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو خطوط لکھے گئے ، ایس ای سی پی کے مطابق نوازشریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز ہیں ، نوازشریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار950 شیئرز ہیں ،حدیبیہ، پیپرملز میں نوازشریف3 لاکھ 43 ہزار425 شیئرز کے مالک ہیں اس کے علاوہ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد22 ہزار213 ہے جبکہ اتفاق ٹیکس ملز میں نوازشریف 48ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے 5 بینک اکاﺅنٹس میں 6 لاکھ 12ہزارروپے موجود ہیں ،نوازشریف اوران کے زیرکفالت افراد کے نام لاہور، شیخوپورہ،مری، ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں،مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کامکان اور اپرمال لاہور میں جائیداد شامل ہیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور ان کے زیرکفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے،لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈوکسانی میں299 کنال زرعی اراضی شامل ہے،اس کے علاوہ لاہور کے موضع مال رائیونڈ میں 103 کنال، موضع سلطانکے میں 312 کنال اراضی ،شیخوپورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اورموضع فیروز وطن میں 88 کنال اراضی شامل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لاہور اور اسلام آباد کے مطابق 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹرز رجسٹرڈ ہیں ،نوازشریف ایک لینڈ کروزر،2مرسیڈیزگاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرز کے مالک ہیں ۔

Facebook Comments