پیر 20 مئی 2024

پی سی بی کا قومی ٹیم کو ’اضافی احتیاط‘ برتنے کا مشورہ

ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کیمپ میں 7 مثبت کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم کو ’اضافی احتیاط‘ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ وہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت سے متعلق خدشات کے سلسلے میں رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اپنے میڈیکل پینل کی جانب سے ای سی بی کی طرف سے فراہم کردہ یقین دہانیوں اور ضمانتوں سے مطمئن ہے اور کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ عملے کی صحت یقینی بنانے کے لیے رکھے گئے موجودہ پروٹوکولز پر راضی ہے۔

پی سی بی نے اپنی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ بھی رابطے میں رہے ہیں اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ ہوٹل میں یا میچ والے مقام پر ہوکر زیادہ احتیاط برتیں۔ واضح رہے کہ عالمی چیمپئن انگلینڈ نے ون ڈے سیریز کے لئے نظر ثانی شدہ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ بین سٹوکس 18 رکنی سکواڈ کی قیادت کریں گے۔

Facebook Comments