جمعرات 09 مئی 2024

نوازشریف ہٹے کٹے ہیں، انہیں صحت کا کوئی ایشو نہیں، فواد چودھری

لاہور(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہٹے کٹے ہیں، صحت کا کوئی ایشو نہیں، نواز شریف صرف عدالتوں سے ڈر کر وطن واپس نہیں آ رہے، مریم اور شہباز شریف صاحب کا جھگڑا آگے بڑھے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور اداروں میں بہت زیادہ ہم آہنگی ہے۔
عمران خان جب فیصلہ کرتے ہیں تو تمام ادارے ان کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں۔ سلامتی کمیٹی اجلاس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی تقاریر سطحی تھیں۔ وزیراعظم کی شرکت کے حوالے سے اسپیکر آفس نے وضاحت جاری کر دی تھی۔ لیکن مسلم لیگ ن کی طرف سے اسپیکر آفس کی پریس ریلیز کی تردید نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ مریم اور شہباز شریف صاحب کا جھگڑا آگے بڑھے گا، نواز شریف ہٹے کٹے ہیں، انہیں صحت کا کوئی ایشو نہیں، نواز شریف صرف عدالتوں سے ڈر کر وطن واپس نہیں آ رہے۔

انہوں نے مزید اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان میں آزادی اظہار پر بندش کا بیانیہ دیا جا رہا ہے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اوراس جیسے دیگر ریگولیٹری نیٹ ورکس میں لانے کیلئے ایک مخصوص گروپ اس پروپیگنڈے کا حصہ بنتے ہیں۔ باہر سے جعلی گروپ خبر شروع کرتے ہیں، پاکستان میں ایک مخصوص ٹولہ جانتے نہ اس بیانیےکو آگے بڑھاتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام 15جولائی تک تیار کرلیا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کی الیکٹرانک ووٹنگ پر غور کیا، انتخابی اصلاحات کو اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا اورآئندہ عام انتخابات میں الیکٹرک ووٹنگ کا نظام رائج کیا جائے گا۔

Facebook Comments