پیر 20 مئی 2024

پاکستان میں آج کہا ں کہا ں سورج کا پارہ ہائی ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، خیبرپختونخواہ کے وسطی اور جنو بی اضلاع اور سندھ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان کے چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج سبی میں47، دادو45 جیکب آباد، نوکنڈی ، دالبندین، بھکر، جو ہر آباد، او کاڑہ اور سرگو دھا میں 44 ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments