پیر 20 مئی 2024

کورونا سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں رہی ہے، این سی او سی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں 48 فیصد رہی ہے۔

این سی او سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبوں کے لحاظ سے کورونا سے اموات کی شرح پنجاب کے بعد سندھ میں 24.68 فیصد رہی ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں 19.32 اور بلوچستان میں 1.4 رہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق شہروں میں کورونا سے باعث سب سے زیادہ اموات 20فیصدشرح سےکراچی میں ہوئی ہیں جس میں 4 ہزار 505 افراد عالمی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں تاہم لاہور میں شرح اموات 19.5 فیصد رہی ہے۔

Facebook Comments