جمعہ 26 اپریل 2024

کورونا وبا کے دوران دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار

چین سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے مختلف لوازمات سے سجا ’گولڈن بوائے‘ برگر تیار کر کے دنیا کے سب سے مہنگے برگر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برگر کی قیمت 6 ہزار ڈالر (9لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) ہے جسے ایک ریسٹورنٹ ڈی ڈالٹن کے سربراہ رابرٹ جین ڈی وین نے تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابرٹ کو برگر بنانے کا خیال اپنے ریسٹورنٹ میں کچھ نیا کرنے کے حوالے سے آیا، دنیا کے مہنگے ترین برگر سے متعلق جب انھوں نے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو انھیں پتہ چلاکہ اس وقت تک کے سب سے مہنگےترین برگر کی قیمت 5ہزار ڈالر ہے، برگر کا وزن 352کلوگرام ہے جسے 2011 میں اوریگن ریسٹورنٹ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا

 رابرٹ جین کے مطابق وبائی مرض کورونا کے دوران جب ریستورنٹس بند ہوگئے تو ٹیک اوے سروس جاری تھی چنانچہ انھوں نے سوچا کہ کیوں نہ اس دوران دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار کر لیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی معاشرے کی بھلائی کے لیے عطیہ کی جائے۔

رابرٹ جین کے مطابق انھیں دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے برگر کی تیاری کے لیے کچھ آزمائشوں سے گزرنا پڑا لیکن انھوں نے بالاخر یہ برگر تیار کر لیا۔

Facebook Comments