پیر 20 مئی 2024

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)فاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق بیرون ملک قید پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے سخت تگ و دو کررہے ہیں۔ولی عہد محمد بن سلمان نے دو سال قبل سعودی عرب کی جیلوں میں قید دو ہزار پاکستانیوں کو رہا کرکے واپس ان کے ملک بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔تاہم 2019 سے اب تک صرف 89 پاکستانیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔

Facebook Comments