پیر 20 مئی 2024

بھارت نے فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنیکا اعتراف کرلیا

 نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت نے بالآخر اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کیا۔ یہ اعتراف بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کیا ہے۔

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔

اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گا۔

انہوں ںے یہ بات بی جے پی کے رہنماؤں کی تربیت کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال کیا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے؟

انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ فیٹف کو مذموم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے جے شنکر کے اعتراف کے بعد ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پہلے دن سے کہا ہے کہ بھارت ایف ے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے اہداف پر کام مکمل کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

Facebook Comments