جمعہ 26 اپریل 2024

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کیریئر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات شیئر کر دیے

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بہت پُرمزح وقت گزرا اور انہوں نے کئی واقعات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے دوران کلب میں شعیب اختر کے جانے پر انہیں پکڑ لیا جب کہ انہوں نے بطور کپتان سب کو کلب جانے سے منع کر رکھا تھا۔

 اعجاز احمد کے آسٹریلیا ‏میں انگریزی زبان کے معاملے، زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری اور بارباڈوس میں وجاہت اللہ ‏واسطی سمیت پی آئی اے ایئرہوسٹس کو غصے میں جواب دینے کے واقعات کو مزاحیہ انداز میں ‏پیش کیا۔

 وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ دوران فلائیٹ فون پر بات کر رہے تھے جبکہ ایئرہوسٹس بار بار انہیں سختی سے منع کر رہی تھی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا وہ صبح ناشتے میں کریلے کا جوس پی کر آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہوں نے جو شاٹ کھیلنے سے منع کیا تھا وہ بار بار وہی شاٹ کھیلتے جس پر میچ جیتنے کے باوجود سکپر نے انہیں بلایا اور بہت باتیں سنائیں۔ انہوں نے واقعہ کو مزید پرُمزح بنانے کے لیے کہا کہ عمران خان نے انہیں جوباتیں کہیں وہ اس طرح انٹرویو کے دوران بتا بھی نہیں سکتے۔

Facebook Comments