جمعرات 09 مئی 2024

آزاد کشمیر الیکشن ، مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف حکومت کو کھلا پیغام دے دیا

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ووٹ چوری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور نگرانی کی جائے گی،پورے آزادجموں وکشمیر میں انتخابات کے دن نگرانی کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،آزاد جموں وکشمیر کا ہر شہری نہ صرف ووٹ دے گابلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے گا،عمران صاحب اور ان کے کارندے فسطائی، آمرانہ اور ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں ،ایک مرکزی سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیاگیا ہے جو الیکشن ڈے پر چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا ،پارٹی کے رہنما اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں تمام صورتحال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں،آزادجموں وکشمیر کے عوام ڈسکہ کی دھند بننے دیں گے اور نہ کسی کو ووٹ یا الیکشن عملہ اغوا کرنے دیں گے ۔

Facebook Comments