پیر 20 مئی 2024

مریم نواز کی 2 سال پرانی تصویر شئیر کرکے ”ماموں “بنانے کی کوشش ناکام

مریم نواز کی آرمی چیف جنرل باجوہ کی حمداللہ محب کیساتھ 2 سال پرانی تصویر شئیر کرکے لوگوں کو ‘ماموں’ بنانے کی کوشش ناکام۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب نے کچھ عرصہ قبل پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سخت الفاظ کہے تھے اور پاکستان کو چکلا (قحبہ خانہ)کہا تھا جس پر پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج سامنے آیا۔ حمداللہ محب کی گالی کے بعد پاکستان نے آئندہ حمداللہ محب سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے حمداللہ محب کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب سے آپ نے پاکستان کا موازنہ قحبہ خانے سے کیا ہے میرا خون کھول رہا ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے اور آپ کو اپنا طرز عمل ٹھیک کرنا ہو گا۔‘

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھاکہ اب کوئی بھی پاکستانی نہ تو افغان مشیر برائے قومی سلامتی سے بات کرے گا اور نہ ہی ہاتھ ملائے گا۔

نوازشریف کی حمداللہ محب سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل دیکھنے کو ملا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جس پاکستان نے آپکو سرآنکھوں پر بٹھایا، آپکو وزیراعظم بنایا، آپ اسی ملک کو گالی دینے والے سے ملاقاتیں کررہے ہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نوازشریف کو “الطاف حسین ثانی” بھی قراردیا۔

مریم نواز نے جب سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سخت ری ایکشن دیکھا تو نوازشریف کے دفاع میں سامنے آگئیں اور جنرل باجوہ کی 2 سال پرانی یعنی مئی 2019 کی تصویر شئیر کرکے ملاقات کو جسٹی فائی کرنیکی کوشش کرتی رہیں جب حمداللہ محب نے پاکستان کو گالی نہیں دی تھی۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پاکستان کا پرامن تعلقات نواز شریف کے نظریہ کی بنیاد ہے جس کے لئے انہوں نے انتھک محنت کی ہے۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ یہ سب کے ساتھ بات کرنا ، ان کے نقطہ نظر کو سننے اور اپنے آپ کو ایک ہی پیغام پہنچانا سفارتکاری کا بہت اہم جز ہے۔ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے اور اسی لئے یہ خارجہ پالیسی کے محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہے۔

ملاقات کو جسٹی فائی کرنے کیلئے مریم نواز نے نوازشریف کی حمداللہ محب اور آرمی چیف کی حمداللہ محب کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں تصاویر اچھی نہیں لگ رہیں؟

لیکن مریم نواز کی جسٹی فائی کرنے کی کووشش اس وقت ناکام ہوگئی جب سوشل میڈیا صارفین نے جنرل باجوہ کی حمداللہ محب کیساتھ تصویر کی حقیقت بتائی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ تصویر مئی 2019 کی ہے ، اس وقت اس شخص نے پاکستان کو گالی نہیں دی تھی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایسے ہی کام کرکے اپنے سپورٹرز کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن جلد ہی پکڑی جاتی ہیں۔

Facebook Comments