جمعہ 26 اپریل 2024

انشاءاللہ ! بڑھاپے تک کیلشیم کی کمی نا ہوگی

آج بہت ہی زبردست رمیڈی کے ساتھ آ پ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کمر میں درد نہ ہو۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ ساٹھ سال کے بھی ہوجائیں۔ توآپ کی ہڈیاں فولاد کی طرح آپ کا جوڑجوڑ فولاد کی طرح مضبو ط ہوں۔ جب ہم کام کرتے ہیں۔ تو جسمانی تھکن ہوجاتی ہے۔ تھوڑی سی تھکن کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ جب ہم کام کرتےہیں۔تو تھکن ہوجاتی ہے۔ یہ بڑی بات نہیں ہے۔ لیکن اگر یہی تھکن روزانہ ہونے لگے ۔ اگرآپ کوروز روز تھکاوٹ محسوس ہونےلگے تو جان لیں۔ کہ آپ کو کیلشیم کی کمی ہوسکتی ہے۔ آج کل کیلشیم کی کمی صرف بزرگوں کو نہیں بلکہ جوانوں اور بچوں کو بھی ہو رہی ہے۔ اگر آپ لوگ بھی اپنےجسم میں ہڈیوں کی آوازیں سنتے ہیں۔ ہڈیوں میں کمزوری محسوس کرتے ہیں۔جسمانی تھکن محسوس کرتے ہیں۔

تو یہ صاف ظاہر ہے کہ یہ کیلشیم کی کمی سے ہوسکتی ہے۔ یہ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہے۔ اگر آپ لوگوں پر اس مسئلے پر توجہ نہیں دینگے۔ توآپ کی ہڈیاں دن بدن کمزور ہوتی چلی جائیں گی۔ اورآپ گنٹھیا جیسے مرض کا شکار ہوسکتےہیں۔ اس کے علاوہ اگر جسم میں کیلشیم کی کمی ہوتو آنکھوں کے مسائل ہوجاتےہیں۔ بالوں کے گرنےکے مسائل ہوجاتے ہیں۔ جسم میں جب کیلشیم کی کمی ہونےلگتی ہے۔و اس سے نہ صرف ہڈیاں ہی کمزور نہیں ہوتیں۔ پٹھوں میں اکڑاؤ ہوجاتا ہے۔ سستی ہوجاتی ہے۔ بے خوابی ہوجاتی ہے۔ رات کو نیند نہیں آتی۔ اور ہاتھ پاؤں سن ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ دانتوں میں تکلیف ہونے لگتی ہے۔ یاداشت کمزور ہوجاتی ہے۔اور کچھ دل سے جڑی مسائل ہوجاتے ہیں۔ تو ان تمام مسائل کو ختم کرنے کےلیے آپ کو ایک نسخہ بتائیں گے ۔

جس سے آپ کے جسم میں جتنا پرانا درد ہوگا۔ وہ ٹھیک ہوجائےگا۔ چاہے درد جوڑوں کا ہو، پٹھوں میں کھچاؤ ہو، کمر درد ہو، رات کو سوتے ہوئےپنڈلیوں میں درد ہو، پاؤں میں درد ہوتا ہو، ایڑیوں میں درد ہوتا ہو، جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوچکی ہے۔جسم میں کیلشیم کی کمی ہو چکی ہو۔ تو سب کےلیے بہترین ہے ۔ یقین مانیں بہت ہی بہترین نسخہ ہے۔ صر ف ایک ہفتہ استعمال کرسکتے ہیں۔توآپ کو زبردست رزلٹ ملے گا۔ آپ کو پتہ چل جائے گا یہ کتنا مؤثر نسخہ ہے۔ اس کو بزرگ لوگ صدیوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ لیکن معاملہ یہ ہے ہم لوگ آج کل ان نسخوں کی طرف جاتے ہی نہیں ہے۔ اس نسخہ کو بنانے کےلیے آپ کو پھول مکھانے پندرہ سے بیس چاہیں۔ دس سے پندرہ بادام کی گریاں چاہیں۔ چار سے پانچ اخروٹ چاہیں۔ ایک چمچ سفید تل لے لیں۔

اس کو توے پرتھو ڑا سا بھون لیں۔ اب ان تمام اجزاء کو کسی گرینڈر میں گرینڈ کرکے اس کاسفو ف بنالیں۔ اس سفو ف کو کسی ائیر ٹائیٹ جار میں محفوظ کرلیں۔ اب آپ کو اس کے استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ کہ آپ ایک کپ دودھ لے لیں۔ اس کو چولہے پر رکھ دیں۔ اور جب ابال آجائے تو اس سفوف کے دو چمچ ڈال دیں۔ اس کو اتنا پکا ؤ کہ اس کے خواص اس میں شامل ہوجائیں۔ اور مٹھاس کے لیے چینی کے بجائے کوزہ مصری کا استعمال کریں۔ چولہے سے اتار لیں۔ اور جب نیم گرم ہوجائے تو اس کو پی لیں۔ اس کو سات روز استعمال کریں۔ انشاءاللہ! آپ کو زبردست فائدہ محسوس ہوگا۔ آپ کی ہڈیوں کے جتنے بھی مسائل ہیں۔ وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

Facebook Comments