جمعہ 26 اپریل 2024

ایک شخص نے امام مسجد کو دوران نماز شہید کر دیا

الجزائر میں ایک شخص نے مسجد کے امام کو نماز پڑھانے کے دوران شہید کر دیا۔

عرب خبر رساں ادارے العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ اندوہ ناک واقعہ جمعرات کے روز تیزی وزو صوبے کے علاقے مکیرہ کی مسجد طارق بن زیاد میں پیش آیا ہے۔

صوبے کے مذہبی امور کے ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امام کا نام بلال حمودی ہے اور وہ رضاکارانہ طور پر امامت کی ذمے داری انجام دے رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے عصر کی نماز کے دوران اس وقت حملہ کیا جب وہ رکوع میں تھا۔واقع اطلاع ملتے ہی پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ قاتل شخص ایک ذہنی مریض ہے ۔مقامی آبادی نے اس بات کی گواہی دی ہے کہ قاتل علاج کے لیے اسپتال جاتا رہا ہے۔

Facebook Comments