پیر 20 مئی 2024

مریم نواز کے نتائج روکنے کے دعوے کو لیکر شہباز گل کیا کرتے رہے؟

مریم نواز کا اپنے ٹویٹ میں نتائج روکنے کا دعویٰ۔۔ مریم نواز کے ٹویٹ کا سکرین شاٹ شئیر کرکے شہبازگل الیکشن نتائج دیتے رہے

گزشتہ روز آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ مریم نواز نے اس الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے الیکشن نتائج قبول نہ کرنے اور لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ رات 8 بج کر 14 منٹ پر مریم نواز نے ایک ٹویٹ کیا جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ نتائج روک لئے گئے ہیں۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین مریم نوا زکو جواب دیتے رہے کہ یہ مریم نواز کا پرانا طریقہ ہے کہ جب انکی جماعت ہاررہی ہو تو نتائج روکنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔

مریم نواز کے اس ٹویٹ پر شہباز گل وقفے وقفے سے مریم نواز کے ٹویٹ کا سکرین شاٹ تازہ ترین نتائج کیساتھ شئیر کرتے رہے اور مریم نواز کا مذاق اڑاتے رہے

شہباز گل نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ باجی کم از کم رونے دھونے کا پیٹرن ہی تبدیل کر لیں وہی گھسا پٹا سکرپٹ ۔پہلے جھوٹ موٹ کے ٹویٹ کرو کہ ن لیگ جیت رہی ہے ، پھر رزلٹ رکنے کا سین چلایا جائے ، پھر سیاپا شروع حالانکہ جب سے رزلٹ آنا شروع ہوئے،اسی وقت سے بقول نواز شریف ن لیگ وہ گھوڑا ہے جس نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے

شہباز گل نے 9 بجکر 11 منٹ پر ایک نتیجہ مریم کے ٹویٹ کیساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لیں ایک اور رزلٹ اور آپکی بری طرح سے ہار۔ دھاندلی کا رونا رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باجی ہمیشہ کی طرح جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں، رزلٹ بالکل نہیں رکے تمام نیوز چینل تواتر سے ریزلٹ عوام کے سامنے لا رہے ہیں مگر باجی جعلساز ہمیشہ کی طرح ہار کو دھاندلی کی لپیٹنے کے درپے ہیں۔

شہباز گل نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ ایک اور حلقے کا رزلٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 8:14 پر باجی نے رزلٹ سٹاپ کا ٹویٹ کر کے دھاندلی کا ڈرامہ کرنے کا آغاز کیا ہی تھا کہ 8:20 پر ملتان نے ن لیگ کی تذلیل کا ایک اور نتیجہ باجی کے ہاتھ تھما دیا۔ جتنی بار آپ رزلٹ سٹاپ کا ٹویٹ کریں گی انشاللہ اتنی بار کسی نہ کسی حلقے کا رزلٹ آپکا منہ چڑائے گا۔اس بار یہ جھوٹ نہیں چلنا

اسکے بعد شہباز گل مختلف حلقوں کے نتائج مریم نوا زکیساتھ شئیر کرتے گئے اور لکھا کہ سٹیل کے گلاس والے ٹونے نے کام نہیں کیا اگلی بار پیتل کا دیگچا ٹرائی کر کے دیکھیں

ایل اے 35 جہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نے اعلان کیا تھا کہ اگر دھاندلی ہوئی تو وہ انڈیا کو پکاریں گے۔

اس حلقے کا نتیجہ شئیر کرتے وہئے شہباز گل نے لکھا کہ انڈیا والے گجر صاحب ہار گئے ہیں ، باجی وہ مودی کے پاس تو نہیں چلے گئے شکائت لے کر؟

شہباز گل نے مزید لکھا کہ ویسے مودی کی فرنچائز کی موجودگی میں انڈیا جانے کی ضرورت تو نہیں ، پاکستان والے گوجرانولہ کا نتیجہ بھی آپ کو مل گیا ہو گا ۔ یقیناً وہاں بھی وہی سین ہے کہ وہاں بھی آپ کی جماعت ہار گئی ہے

اسکے بعد شہبازگل کے تحریک انصاف کے جیتے ہوئے حلقوں کی تفصیل شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ باجی کو اطلاع دینا تھی کہ LA-1,3,4,8,15,29,35,36,37,38,41,42,43,45 یہ وہ حلقے ہیں جن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی شکست کنفرم ہو چکی ہے مزید دس حلقوں نتائج کے مطابق پی ٹی آئی واضح مارجن سے جیت رہی ہے

Facebook Comments