پیر 20 مئی 2024

کورونا وائرس کے شکار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبعیت ناساز

کورونا وائرس کے شکار سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ۔ڈاکٹرز کا 2 بار معائنہ

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کا کچھ روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس پر انہوں نے گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو گزشتہ رات اسکین کیلئے اسپتال بھی لے جایا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آن لائن ڈھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اٹینڈ کیا تھا۔اجلاس کے بعد سے بولتے وقت انہیں سینے میں شدید تکلیف ہورہی تھی جس پر انہیں سکین کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی طبیعت بھی گزشتہ روز بگڑ گئی تھی۔ڈاکٹرز نے گزشتہ روز مسز سرینا عیسیٰ کا بھی معائنہ کیا۔مسز سرینا عیسیٰ کو ڈرپ کے ذریعے 2 بار دوا دی گئی۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور انکی اہلیہ کرونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہیں، کچھ روز قبل انکا اور انکی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Facebook Comments