پیر 20 مئی 2024

دو ٹیموں کا تجربہ کام نہ آیا، بھارت کو ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

کولمبو(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دیکر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم نے 82 رنز کا ہدف باآسانی پورا کرلیا۔بھارت کی ٹیم تیسرے ٹی 20 میچ میں ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اس کی چار وکٹیں پاور پلے میں ہی گرگئیں۔جس کے بعد بھارتی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے سپن باؤلر کلدیپ یادیو 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔صرف تین بھارتی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 آسان ہدف کے آغاز میں سری لنکا کی پہلی وکٹ پاور پلے کے دوران ہی گرگئی ,تاہم سری لنکا کے بلے بازوں کی جانب سے سکور بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ سری لنکا نے 15ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلو ا 23رنز بناکر نمایاں رہے ۔ انڈیا کی جانب سے چہر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی کو دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Facebook Comments