پیر 20 مئی 2024

پاکستانی اس سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے ، سعودی عرب کا اہم فیصلہ

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث اس سال بھی پاکستانیوں کیلئے عمرہ پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ، فیصلہ پاکستان سمیت 13 ممالک پر لاگو ہوگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت صحت و جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ، صرف پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک کے مسلمان ہی سعودی عرب میں داخل ہو کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔

جن ممالک پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ان میں پاکستان ، بھارت، مصر ، ترکی ، انڈونیشیا ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، اتھوپیا ، ویت نام ، لبنان اور افغانستان شامل ہیں ۔

Facebook Comments