پیر 20 مئی 2024

نواز شریف کو اب تک کا بڑا جھٹکا، برطانوی حکومت نے ویزے کی مدت میں توسیع سے انکار کردیا

لندن (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویزہ کی مدت میں توسیع سے انکار کردیا گیا۔

 دھرتی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ ویزہ میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم کے پاس برطانیہ چھوڑنے کیلئے صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں۔

برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

 اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے امیگریشن ٹربیونل میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ جب تک ٹربیونل کوئی فیصلہ نہیں سنا دیتا تب تک وزارت داخلہ کا حکم غیر موثر رہے گا۔

Facebook Comments