جمعہ 26 اپریل 2024

کشمیر پریمئیر لیگ کی افتتاحی تقریب آج ہو گی

کشمیر پریمئیر لیگ ( کے پی ایل) کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج 6 بجے مظفرآباد اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران پیرا گلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جائے گا جب کہ میچ بال پیرا گلائیڈر کے ذریعے گراونڈ تک پہنچائی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار اصرار اور معصومہ انور پرفارم کریں گے۔ میچ سے پہلے رنگا رنگ آتش بازی بھی کی جائے گی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا میچ شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب کے پی ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق 750، 1500، 2000اور 2500 کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں جبکہ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔

ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام 8 انکلوژرز میں داخلے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شائقین کرکٹ سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں بیٹھ سکیں گے۔

Facebook Comments