اتوار 19 مئی 2024

ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی ، اتنے بڑے نقصان کا انکشاف کہ وزیراعظم بھی سر پکڑ لیں

اسلام آباد (دھرتی نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی مالی سال 2020-21ءکی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق ایف بی آر کی مالی سال 2020-21ءکی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق خود تشخیصی نظام پر عمل درآمد نہ ہونے سے ایف بی آر کو 80 ارب 74 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق قانونی حکم اور مشاہدے کے بغیر ایک ارب روپے کے ری فنڈ جاری کیے گئے، انکم ٹیکس کی دہری ری فنڈنگ سے ایف بی آر کو 48 کروڑ 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ان پٹ ٹیکس کی ناقابل قبول ایڈجسمنٹ سے ایف بی آر کو 3 ارب 51 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، فاسٹ نظام کی غیرمستعدی سے ایف بی آر کو 65 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ ضبط شدہ اشیا و گاڑیاں فروخت نہ کرنے سے 3 ارب 15 کروڑ منجمد رہے۔

 رپورٹ میں ایف بی آر کو تجویز دی گئی کہ وہ اپنا ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کا طریقہ کار وضع کرےاور ٹیکس گوشواروں میں خامیوں کی نشاندہی کرنے کیلئے نظام ترتیب دیا جائے جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مانیٹرنگ کے لئے نظام نافذ کیا جائے۔

Facebook Comments