انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کتنی کمی
کراچی ( دھرتی نیوز ) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کےبعد ڈالر 177روپے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ کل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 24 پیسے کی کمی ہو چکی ہے ۔ گزشتہ دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 178.24 روپے تھی جو گزشتہ روز کے اختتام پر 177.51 روپے ہوئی ۔
آج دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کی گراوٹ ہوئی جس کے بعد ڈالر 177 روپے کا ہو چکا ہے ۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments