جمعرات 09 مئی 2024

ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی (دھرتی نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اُونچی اڑان کو روکنے کیلئے سٹیٹ بینک نے مداخلت کی جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 73 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 177 روپے 51 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، ڈالر ایک روپیہ سستاہونے کے بعد 179.30 روپے پر فروخت ہور ہاہے ۔

Facebook Comments