پیر 20 مئی 2024

وزیراعظم عمران خان کے کونسے سوالوں کے جواب پر عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم بن گئے؟

وزیراعظم عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کوہی کیوں آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنایا، ایسا کیا ہوا کہ اچانک ہی وزیراعظم نے فیصلہ کرلیا، اس بات کا جواب منظر عام پر آگیا، کہانی کچھ یوں ہے کہ عبدالقیوم صاحب نے وزیراعظم کو ایسے تسلی بخش جوابات دیئے کہ عمران خان نے اٹل فیصلہ کرلیا۔

عبدالقیوم کو ہی کیوں وزیراعظم آزاد کشمیر بنایا گیا ہر ذہن میں ہی یہ سوال ہے، اور جب یہ سوال
اعلی حکومتی اور سیاسی شخصیات سے پوچھا گیا تو انہوں نے تین انکشافات کئے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کیلئے ایک ایسے قائد کے خواہشمند تھے جو آزاد کشمیر میں انتظامی اور حکومتی سطح پر تبدیلی لا سکے۔

ایسے شخص کی تلاش کیلئے وزیراعظم نے تین سوالات تیار کئے، اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدواروں کے سامنے رکھ دیئے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا جو امیدوار دے گا تسلی بخش جواب وہ ہی قیادت سنبھالے گا۔

عمران خان کا پہلا سوال تھا کہ کسی بھی امیدوار کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کیا کلیہ ہے؟

دوسرا یہ کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر کیسے لایا جائے گا؟

تیسرا سوال کہ کشمیر کے عوام کے مسائل کا کیا حل ہے؟

ان سوالات کے ساتھ ہی وزیراعظم نے آزاد کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق اور پہلی بار سیاسی امور پر سامنے آنے والے سردار تنویر الیاس کا انٹرویو کیا۔

وزیراعظم پھر بھی مطمئن نہ ہوئے تو انہوں کچھ اور دیگر شخصیات کے انٹرویوز کا سوچا، اور اس حوالے سے اظہر صادق، دیوان چغتائی، انصرابدالی اورعبدالقیوم نیازی کے نام سامنے آئے، عبدالقیوم نیازی بازی لے گئے، انٹرویو میں تسلی بخش جوابات دے کر وزیراعظم کو کرلیا راضی۔

وزیراعظم عمران خان عبدالقیوم نیازی کے تینوں سوالات سے ایسے مطمئن ہوئے کہ کہہ دیا یہ ہی ہیں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے درست انتخاب، عبدالقیوم نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے لئے وزیراعظم کے وژن پر عمل درآمد کریںگے اور مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لاکر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرینگے اتنا ہی عبدالقیوم نے کہا کہ احتساب کا نظام آزاد کشمیر میں ان کی کارکردگی کی گواہی دے گا،جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی کمانڈ عبدالقیوم نیازی کو دے دی۔

Facebook Comments