جمعرات 09 مئی 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن 9 اگست سے ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاوَن 9 اگست سے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 دھرتی نیوز کی ذرائع  کے رپورٹ مطابق کراچی میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں کراچی میں کورونا وبا کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق 13 شہروں بشمول کراچی اور حیدرآباد میں کورونا پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ

اجلاس میں سندھ میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے پر صوبائی حکومت کی تعریف کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن علاقوں میں کورونا بڑھے گا وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

مزید یہ کہ اجلاس میں محرم کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Facebook Comments