پیر 20 مئی 2024

بنی گالا: وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ

بنی گالا(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران‌خان کی بنی گالہ سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایک شادی میں شرکت پر بھی سیکیورٹی پر سوالات اٹھے جب ایک شخص نے وزیراعلیٰ کے جانے کے بعد پی ٹی آئی ایم پی اے اسد کھوکھر کے بھائی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔ وہ شخص وزیراعلیٰ کی آمد پر ہی اسلحہ سمیت وہاں‌موجود تھا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سفید رنگ کی کار میں سوار 4 لڑکوں نے عمران‌خان چوک پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کرنیوالے اوباش نوجوان نشے میں تھے، پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق جب انہیں گرفتار کیا گیا تب وہ نشے کی حالت میں تھے اور سفید رنگ کی کورولا گاڑی میں سوار تھے جنہوں‌نے 9 ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کی

واضح رہے کہ اس قسم کا ایک واقعہ کچھ روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پیش آیا تھا جہاں ایک مسلح‌شخص نے وہاں تک پہنچ گیا۔

Facebook Comments