جمعرات 09 مئی 2024

دولہے کے ساتھ آئے باراتی کی سنگین غلطی نے شادی کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا

ممبئی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والی دلہن نے نکاح سے قبل ہی شادی سے ہی انکار کر دیا،خوشیوں سے بھر پور تقریب میدان جنگ بن گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد نامی دولہے کی جانب سے بارات میں آئے مہمانوں نے شادی کی خوشی میں فائرنگ کی جس سے دلہن کے چچا مبینہ طور پر زخمی ہوگئے، یہ صورتحال دیکھتے ہوئے 22 سالہ ارم نے شہزاد سے شادی سے ہی انکار کر دیا۔

دلہن کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسے شخص سے کیسے شادی کرلوں جو پورے خاندان کے سامنے اس طرح کا برتاو¿ کر رہا ہے، جب میں ان کے گھر اکیلی ہوں گی تو نجانے یہ میرے ساتھ کیسا برتاو¿ کریں گے۔ شادی سے انکار پر لڑکی والے کے گھر والے بھی تشدد پر اتر آئے اور دلہا کی گاڑی توڑ دی اور باراتیوں کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔دوسری جانب دلہن کے چچا کی جانب سے دلہا کے رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments