پیر 29 اپریل 2024

ہم جنس پرست آدم خور ٹیچر اپنے پارٹنر کو قتل کرکے اس کا گوشت کھا گیا

برلن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں ایک ہم جنس پرست آدم خور ٹیچر اپنے پارٹنر کو قتل کرکے اس کا گوشت کھا گیا۔

دی سن کے مطابق اس 41سالہ ٹیچر کا نام سٹیفن آر ہے جو ریاضی اور کیمسٹری پڑھاتا ہے۔ اس کی 43سالہ سٹیفن تروگش کے ساتھ ملاقات ہم جنس پرستوں کی ایک ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر ہوئی تھی۔ ملاقات کے چند ہفتے بعد ہی تروگش پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا اور جب شک کی بنیاد پر سٹیفن کے گھر پر چھاپا مارا گیا تو تروگش کی کٹی ہوئی لاش برآمد ہو گئی۔

سٹیفن اب تک تروگش کے جسم کے کچھ حصے پکا کر کھا گیا تھا اور کچھ حصے اس نے کاٹ کر تلف کر دیئے تھے۔ پولیس نے اس کے جسم کے تلف کیے گئے حصے بھی برآمد کر لیے ہیں تاہم اس کا عضو مخصوصہ تاحال نہیں مل سکا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسے برلن کی ایک عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف آئندہ ہفتے مقدمے کی کارروائی شروع ہونے جا رہی ہے۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ملزم ایک آدم خور ہے اور وہ خفیہ انٹرنیٹ (ڈارک ویب)پر آدم خوری کے متعلق معلومات اور مواد سرچ بھی کرتا رہا ہے۔

Facebook Comments