پیر 20 مئی 2024

ارشد ندیم کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ، وزیراعظم عمران خان نے بلوا لیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو کے مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد ندیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کیلئے بلوا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کھیلوں کے عالمی میلے کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی، ارشد ندیم 12 اگست کو وطن واپس پہنچے تھے، لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا تاریخی استقبال کیا گیا، ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں،ارشد ندیم کے اہل خانہ اور کھیلوں سے وابستہ دوسرے حکام قومی ہیرو کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

Facebook Comments