اتوار 19 مئی 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے اور 4786 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 136 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4786 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 73 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 339 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 94 ہزار 699 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4343 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 754 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 86606 ہے۔

Facebook Comments