پیر 20 مئی 2024

پاکستان اکیلا افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اکیلا افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین سے متعلق حکمت عملی مربوط کرے، دنیا میں سب سے زیادہ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی جو کوشش ہو رہی ہے اس میں افغانستان کے بعض سینئر اہلکار بھی شریک ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو اس وقت انفارمیشن وار فیئر کا سامنا ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ہم نے ایک ایک چیز کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان اور بھارت کے اکاونٹس استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہیش ٹیگ بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments