پیر 20 مئی 2024

پاکستان نے بھارت پر عائد سفری پابندی اٹھا لی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان نے بھارت پر عائد سفری پابندی اٹھا لی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت سمیت 11 ممالک کو کیٹیگری سی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا خدشات کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں کچھ نرمی کا اعلان کیا ہے۔ سی اے اے نے پڑوسی ملک بھارت پر پابندی کی گئی سفری پابندی ختم کرتے ہوئے اس کا نام سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔

بھارت کے علاوہ برازیل، بھوٹان، ارجنٹائن سمیت دیگر کئی ممالک کو بھی سی کیٹیگری سے نکال دیا گیا۔ سوی ایوی ایشن اتھارٹی نے سی کیٹیگری میں ان ممالک کو شامل کیا تھا جہاں کورونا کا پھیلاو انتہائی خطرناک تھا، ان ممالک سے براہ راست مسافر پروازوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد تھی۔

Facebook Comments