جمعہ 17 مئی 2024

کورونا کے وار جاری، ملک بھر مزید 67افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح کہاں پہنچ گئی؟ جانئے

 (دھرتی نیوز) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائر س کے باعث مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 711 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 204 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہو گئی۔

Facebook Comments