پیر 20 مئی 2024

کابل سے باہر جانے والوں کو محفوظ راستہ دیا جائے ، طالبان کی اپنے جنگجوؤں کو ہدایت

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں دو ماہ تک جاری رہنے والی طالبان اور حکومتی فورسز کی لڑائی کے بعد طالبان آج دارالحکومت کابل میں داخل ہو رہے ہیں ، طالبان کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ کابل سے باہر جانا چاہتے ہیں انہیں محفوظ راستہ دیا جائے ۔

دکن ہیرالڈ ویب سائیٹ کے مطابق دوحہ میں موجود طالبان رہنماؤں نے افغانستان میں اپنے جنگجوؤں کو تشدد سے حتی الامکان بچنے ، خواتین کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کابل کو ’طاقت کے ذریعے‘ لینے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس طرح افغانستان کے دارالحکومت میں فائرنگ کی گونج سنائی دے گی ۔

 ویب سائٹ نے کہا کہ تین افغان آفیشل نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ جنگجو دارالحکومت کے کالکان ، قرا باغ اور پغمان اضلاع میں تھے مگر انہوں نے دارالحکومت پر اس طرح چڑھائی نہیں کی ۔

Facebook Comments