پیر 20 مئی 2024

کابل میں امریکی سفارتخانے سے اڑتے ہیلی کاپٹر اور ویتنام سے انخلا کی تصاویر وائرل

  (دھرتی نیوز)افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور جنگجوﺅں نے دارالحکومت کابل کو گھیر لیا ہے۔طالبان کی جانب سے کابل کے گھیراو¿ کے بعد امریکی سفارتخانے سے عملے اور شہریوں کا انخلا بھی تیز ہوگیا۔ ایسے میں امریکی سفارتخانے کے اوپر سے چنیوک ہیلی کاپٹر کی اپنے عملے اور شہریوں کو کابل ائیرپورٹ لیجانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس تصویر کے ساتھ 1975 میں ویتنام سے امریکی انخلا کے دوران کی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تصویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔اس کو ویتنام میں امریکہ کی پسپائی سے تشبیح دی ہے،پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی دونوں تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

Saigon, Vietnam and Kabul, Afghanistan. pic.twitter.com/gIfqDSL1ve


پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی دونوں تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

Facebook Comments