پیر 20 مئی 2024

کابل کی سڑکوں پر طالبان کا گاڑیوں میں گشت شروع ہو گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

کابل ( دھرتی نیوز انٹرنینشل ڈیسک) گزشتہ روز سے پورے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد اب افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کابل کی سڑکوں پر طالبان نے گشت شروع کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی   نے افغان میڈیا کے حوالے سے کہا کہ طالبان نے کچھ چوکوںپر ٹریفک کا نظام بھی سنبھالا ہوا ہے جبکہ سڑکوںپر شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر اور تعلیمی ادارے ، دکانیں بند ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری تنصیبات بھی طالبان کے کنٹرول میں ہیں ، کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ کے اندر اور باہر شہری ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں ، پروازیں بند ہونے پر ائیرپرٹ انتظایہ نے شہریوں سے واپس جانے کی درخواست کی ہے ۔

 دوسری جانب روسی میڈیا کے حوالے سے کابل ائیرپورٹ پر امریکی فورسز کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہونے کی خبریں نشر کی گئیں مگر اس کی تصدیق نہ پائی ۔

Facebook Comments