پیر 20 مئی 2024

کابل ، امریکی طیاروں سے لٹکے تین افراد جہاز کے اڑتے ہی نیچے گر کر ہلاک ، ویڈیو وائرل ہو گئی

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) کابل ائیرپورٹ پر دوران پرواز امریکی طیارے سے لٹکے تین افراد گر کر ہلاک ہو گئے ۔

 دھرتی نیوز  نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل ائیرپورٹ پر خوفزدہ اور مایوس افغان شہریوں کا ہجوم ہے ،کئی افغان شہری ملک سے بھاگنے کیلئے امریکی طیارے سے لٹک گئے ، جونہی طیارے نے اڑان بھری تو باہر لٹکتے تین افراد گر کر ہلاک ہو گئے ۔


ان افراد کے گرتے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے اڑان بھرتے ہی لوگ نیچے گر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ افراد امریکی طیاروںپر چڑھنے کی کوشش کرتے رہے تھے جنہیں منتشر کرنے کیلئے امریکی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بھگدڑ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

Facebook Comments