پیر 20 مئی 2024

کابل پر قبضہ کرتے ہی طالبان نے اپنا انٹیلی جنس نیٹ ورک پھیلادیا، ویڈیو پیغام جاری

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان پر مکمل قبضے کے بعد دارالحکومت کابل میں طالبان نے اپنا انٹیلی جنس نیٹ ورک پھیلا دیا۔

کابل میں طالبان کے انٹیلی جنس ہیڈ فتح اللہ مدنی کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں شہریوں کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ دارالحکومت کابل میں انٹیلی جنس نیٹ ورک پھیلا دیا گیا ہے جس کے ذریعے موجودہ مسائل کو قابو کیا جائے گا۔

فتح اللہ مدنی نے اپنے پیغام میں کابل کے شہریوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ افراتفری کی صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے چوروں اور لٹیروں کو بہت جلد پکڑ لیا جائے گا۔

Facebook Comments