پیر 20 مئی 2024

پاکستان نے افغان طالبان کواعتماد میں لے لیا ہے کہ ۔۔۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اہم بیان جاری کردیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور اب تک کی تمام تر صورتحال اطمینان بخش ہے۔ ہماری طرف وہ لوگ آتے تھے جن کو شمالی اتحاد اور دیگر لوگوں سے مسئلہ تھا تاہم ہم نے طالبان کواعتماد میں لے لیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر کھلا ہے اور گزشتہ روز بھی کچھ پاکستانی وطن واپس آئے ہیں۔ سرحد پر مہاجرین کی ابھی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے، وزارت داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری ہو رہے ہیں اور افغان طالبان سے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

Facebook Comments