بدہ 08 مئی 2024

افغانستان سے متعلق پالیسی پارلیمنٹ میں لائی جائے، شاہد خاقان عباسی کا حکومت سے مطالبہ

اسلام آباد(دھرتی نیوز) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان کے بارے میں جو حکومت کی پالیسی ہو گی اسکے اثرات بھی گہرے ہونگے اس لئے حکومت جو پالیسی بناے اسے پارلیمنٹ میں لایا جاے، افغانستان کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی میں موجودہ حکومت نے کرپشن کی ہے، موجودہ حکومت نے مہنگی ایل این جی خریدی ہے، چیئرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے، تین سال سے کہہ رہے ہیں کہ عدالتی کارووائی کیلئے کیمرے لگاے تاکہ نام نہاد احتساب کا عمل سب کو دیکھایا جائے، موجودہ حکومت اسی ٹرمینل سے اضافی معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔

Facebook Comments